پنوج ( ہمگام نیوز ) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنوج میں طوفانی بارشوں کے باعث 60 دیہات زیر آب نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شدید بارش سے بلوچستان میں انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے اور پنوچ ضلع ساٹھ دیہاتوں سیلاب کی وجہ سے زیر آب ہوکر بجلی منقطع ہوگئی ہے۔ جس کے سبب زندگی نظام مفلوج ہوگیا ہے۔
پنوج کے علاقے کتیچ سیکٹر میں بارش کے باعث ٹیلی کمیونیکیشن لائنوں کا آپٹیکل فائبر پھٹ گیا ہے جس کے نتیجے میں عوام کا ٹیلی کمیونیکیشن نظام منقطع ہوگئی ہے۔ کہا جاتا ہے ضلع پنوج میں بارش کی مقدار 32.7 ملی میٹر ہے۔
جبکہ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے باعث لوگوں کو آج شام اور رات کے وقت تک جنوبی پہاڑیوں اور بلندیوں کے علاوہ بلوچستان کے ساحلوں کے کچھ حصوں میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، موسمیات کے مطابق تیز بارش ، تیز ہوا ، گردوغبار اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان زیادہ ہے۔ تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔