شیراز ( ہمگام نیوز ) ایران کے شہر شیراز میں گزشتہ روز، ہفتہ 22 نومبر 2025ء کو ایک بلوچ قیدی کو سزائے موت پر عملدرآمد کے سلسلے میں شیراز کی عادل آباد جیل کے قرنطینہ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔

اس قیدی کی شناخت حمید یوسف زہی، 38 سالہ، والد کا نام نبی، رہائشی اور باشندہ گاؤں تَپْسین، ضلع نہبندان (صوبہ خراسان جنوبی) بتائی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق: حمید یوسف زہی کو سال میں شیراز شہر کے داخلی چیک پوائنٹ پر ایرانی قابض افواج نے منشیات سے متعلق الزامات عائد کر کے گرفتار کیا تھا۔ چار سال کی عدالتی کارروائی کے بعد شیراز کی انقلابی عدالت نے اسے سزائے موت سنائی تھی اور گزشتہ روز یکم آذر ۱۴۰۴ کو سزائے موت نافذ کرنے کے لیے قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ: خاندان کی بارہا اپیلوں اور حکم کے خلاف شدید احتجاج کے باوجود کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ گزشتہ روز یکم آذر ۱۴۰۴ کو اہلِ خانہ کو آخری ملاقات کے لیے شیراز جیل طلب کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے لاشوں اور زخمی کو مزید کاروائی اور شناخت کیلئے اسپتال منتقل کردیا، واضح رہے کہ حالیہ دنوں حب شہر میں امن و مان کے حوالے سے صورتحال کافی حد تک مخدوش ہوچکی ہے اور حالت پولیس کے قابو سے باہر ہوچکے ہیں پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پور ناکام نظر آرہی ہے۔