Homeخبریںعدالت کا جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے کا...

عدالت کا جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے کا حکم

کراچی (ہمگام نیوز ) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی سے جبری لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کے لئے کوششیں تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں سے جبری لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم، پی ٹی ایف اور پولیس کی رپورٹس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔سندھ ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو معاملے کو ذاتی طور پر دیکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر کوئی بھی بری الذمہ نہیں ہو سکتا، لاپتہ افراد کی تلاش کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔

سماعت کے دوران پولیس نے عدالت کو بتایا کہ تمام لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔وفاقی سیکرٹری داخلہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مذکورہ شہری کسی بھی حراستی مراکز میں قید نہیں۔واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست کیا گیا ہے۔

Exit mobile version