Homeانٹرنشنلعراق کے شہر کربلا میں زائرین کے اجتماع میں آتشزدگی سے چار...

عراق کے شہر کربلا میں زائرین کے اجتماع میں آتشزدگی سے چار افراد ہلاک

بغداد( ہمگام نیوز ) محکمۂ ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شب جب عراق کے شہر کربلا میں جب لاکھوں شیعہ زائرین عاشورہ کے موقع پر جمع ہو رہے تھے تو آگ بھڑک اٹھی۔

شیعہ کیلنڈر کی مقدس ترین تاریخوں میں سے ایک یعنی یومِ عاشور کا یادگاری مرکز روضۂ امام حسین ہے۔ اسی کے قریب واقع ایک گلی میں یہ آگ بھڑک اٹھی تھی۔

محکمۂ ہنگامی خدمات کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ “ابتدائی اطلاعات کے مطابق زائرین کے لیے قائم کردہ ایک ریفریشمنٹ ٹینٹ کے کچن میں گیس کی بوتل سے یہ آگ بھڑک اٹھی” اور پھر ملحقہ بازار میں پھیل گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فائر بریگیڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر “ریکارڈ وقت میں آگ پر قابو پا لیا حالانکہ زائرین کے ہجوم میں سے آگ بجھانے والے ٹرکوں کو گذارنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا”۔

Exit mobile version