دبئی ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق عرب اتحاد نے صوبہ مآرب کے مغرب اور جنوب میں واقع دو شہروں میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کو42 فضائی حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔ان حملوں میں 186 حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
عرب اتحاد نے کہا ہے کہ اس نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں مآرب شہر کے مغرب میں واقع شہر صرواح اورمآرب کے جنوب میں واقع شہر البیضاء میں حوثیوں کے42 فضائی کارروائیاں کی گئی ہیں اور ان میں حوثیوں کی خفیہ کمین گاہوںاورقافلوں کونشانہ بنایا گیا ہے۔
ان اہدافی فضائی حملوں میں حوثی ملیشیا کی17 فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔
ایران کے حمایت یافتہ حوثی فروری سے تیل کی دولت سے مالامال صوبہ مآرب پریمنی فوج کے خلاف زمینی حملے کررہے ہیں۔اس صوبے عارضی کیمپوں میں مقیم ہزاروں بے گھر بچوں اورخواتین کی حفاظت اور سلامتی کو خطرہ لاحق ہوچکاہے۔اقوام متحدہ اور دوسری عالمی تنظیمیں یمن کے متحارب فریقوں سے تشدد کے خاتمے کی اپیلیں کررہی ہیں۔