برلن (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ کی اکسٹرنل ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ عبید بلوچ کی زیرصدارت گزشتہ دنوں جرمنی برانچ کی آرگنائزنگ باڈی تشکیل دے دی گئی۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے عبوری صورت میں مختصر عرصے کیلئے سنگت بھزاد بلوچ کو جرمنی چیپٹر کی عبوری آرگنائزر کی ذمہ داریاں دی گئ تھیں، گزشتہ دنوں باقاعدہ طور پر اجلاس بلاکر جرمن برانچ کی نئی کابینہ کی تشکیل کا تشکیل عمل میں لایا گیا انتخابی عمل کے زریعے اشفاق بلوچ بلا مقابلہ آرگنائزر منتخب ہوئے اور کمیونیکیشن آفیسر کیلئے عجیپ بلوچ جبکہ محمد علی بلوچ پریس آفیسر کیلئے بلا مقابلہ چنے گئے۔
نئی آرگنائزنگ باڈی نے یہ عہد کیا کہ وہ فری بلوچستان موومنٹ جرمنی برانچ اور پارٹی کے مقصد کو آئین و منشور کے تحت آگے بڑھاتے ہوئے متحدہ بلوچستان کی قابضین سے آزادی کے لئے اپنی کاوشوں کو بہتر انداز میں بروئے کار لائیں گے نئے آرگنائزر اشفاق بلوچ نے باقی ممبران سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کی ترقی اور بلوچ قومی تحریک کیلئے عالمی سطح پر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے، مزید کہا گیا کہ بلوچ راجی تحریک کو کامیاب کرنے کے لئے لازمی ہے کہ کارکنان پاکستان و ایران سمیت خطے میں بدلتی ہوئی جیو پالیٹیکس اور تزویراتی تبدیلیوں پر نظر رکھیں اور ان تمام سیاسی و معاشی رسہ کشی کو بلوچستان کی تحریک آزادی کے تناظر میں دیکھیں تاکہ کارکنان بہتر انداز میں خطے میں وقوع پذیر حالات کو سمجھ سکیں۔