{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

فہرج (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب بروز پیر کو فہرج میں قابض ایرانی فورسز نے ایک بلوچ شہری کی گاڑی پر فائرنگ کے بعد ایک گولی گاڑی کے ٹائر میں جا لگی جس سے وہ الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص شہید اور زخمی ہوگیا ۔

شہید ہونے والے شہری کی شناخت 21 سالہ “اسماعیل ناروہی ولد نور محمد ہے اور زخمی شہری کی شناخت 32 سالہ عبدالرحمن ناروہی ولد ولی محمد کے ناموں سے ہوئی ۔ دونوں کا تعلق زاہدان کے علاقے نصرت آباد سے بتائی گئی ہے ۔

 ذرائع کے مطابق گزشتہ رات قابض ایرانی فورسز نے بغیر پیشگی وارننگ کے فہرج تا زاہدان محور پر اسماعیل کی گاڑی پر براہ راست فائرنگ کی۔ گولی گاڑی کے ٹائر میں لگی اور کار الٹ گئی۔ جس سے اسمعیل شدید زخمی ہوا تاہم شدید زخموں کی وجہ سے وہ شہید ہوگئے ۔ جبکہ رحمان کو شدید زخمی حالت فہرج کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ کوما کی حالت میں ہے ۔