اسلام آباد (ھمگام نیوز) قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد نے تصادم میں ملوث 79 طلبہ کو نکال دیا۔ رجسٹرار قائداعظم یونیورسٹی کے مطابق 79 طلبہ کی ڈگریاں منسوخ کی گئی ہیں، طلبہ کے خلاف کارروائی قانون کو ہاتھ میں لینے پرکی گئی ہے۔ رجسٹرار قائداعظم یونیورسٹی کا مزید کہنا ہےکہ طلبہ کے خلاف کارروائی تعلیمی سرگرمیاں متاثر اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پرکی گئی۔ خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے 800 پشتون ڈنڈا برداروں کا 50 بلوچ طلباء پر حملے کے بعد قائداعظم یونیورسٹی کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا تھا۔ اور قائدِ اعظم یونیورسٹی کو غیرمعینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا تھا اور یونیورسٹی کے ہاسٹل کو بھی خالی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی اور طلبہ کو گھروں کو واپس جانے کا کہا گیا ہے تھا۔