زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز سوموار 10 دسمبر کو سادہ لباس میں ملبوس سیکورٹی فورسز عدالتی حکم نامہ دکھائے بغیر زاہدان کے ابوذر غفاری دینی درسگاہ میں داخل ہوئیں اور متعدد طلباء کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

 خبر لکھے جانے تک گرفتار افراد کی شناخت اور ان کی صحیح تعداد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 اس کے علاوہ سیکورٹی فورسز نے مولانا عبدالعزیز ملا زادہ کے دینی مدرسہ پر چھاپہ مارا اور اس مذہبی مرکز کے متعدد طلباء کو گرفتار کر لیا۔

 کہا جاتا ہے کہ سیکورٹی فورسز اور آرمی اہلکاروں نے زاہدان میں متعدد دیگر مذہبی مدارس کا محاصرہ کیا ر ہے اور بلوچ علما نے مدارس کے طلباء اور علماء سے کہا ہے کہ وہ اگلے اطلاع تک مدارس سے باہر نہ نکلیں۔