زاھدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض ایرانی فورسز نے مقبوضہ مشرقی بلوچستان کے حدود میں جیش العدل کے ٹھکانے پر حملہ کیا ہے ۔

قابض ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اس حملے میں جیش العدل عسکریت پسند گروپ کے سینئر کمانڈر اسماعیل شاہ بخش اور اس کے چند ساتھیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔

ایک اندازے کے مطابق یہ حملہ پنجگور کے سرحدی علاقے میں دونوں قابضین کے گٹھ جوڑ سے ہوا ہے ۔

حال ہی میں قابض ایران و پاکستان نے دونوں اطراف سے بلوچ آبادیوں پر ڈرون حملے کیئے جن کے نتیجے میں کئی معصوم بلوچوں کے جان و مال کا نقصان ہوا ۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ایران بلوچ سرزمین پر قابض ہیں اور وہ معاہدوں کے تحت بلوچ نسل کشی تسلسل کے ساتھ کر رہے ہیں ۔ اور بلوچ بھی اپنے بساط کے مطابق عرسہ دراز سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔

تاہم ذرائع کا مزید کہنا ہے جیش العدل پر حملے کے دوران ان پر بھی جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں قابض ایرانی فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، اس کے علاوہ اس حملے میں دو دیگر افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جو کہ ایرانی فورسز کو کمک ک رہے تھے لیکن ان کی شناخت کے بارے میں تاحال کوئی معلومات دستیاب نہیں ہے۔