سراوان(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز اتوار کو شہر سراوان میں ایک بلوچ شہری کو عدالتی حکم کے بغیر گرفتار کرنے کے بعد قابض ایرانج فورسز نے اس شہر سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گاؤں پرکنت میں اس کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھنٹوں تلاشی لینے کے بعد گھر بہت سارے سامان اپنے ساتھ لے گئے جن میں اس کے گھر والوں کی سیف اور موبائل فون بھی شامل تھے۔
اس بلوچ شہری کی شناخت 32 سالہ دانیال ملکی ولد لعل بخش ساکن پرکنت سراوان ہے.
رپورٹ کے مطابق دانیال کو بغیر عدالتی حکم کے سراوان شہر کے اندر سے گرفتار کرنے کے بعد دوپہر ڈھائی بجے کے قریب متعدد پرائیویٹ اور ملٹری لائسنس پلیٹوں کے ساتھ پرکنت سراوان گاؤں پر چھاپہ مار کر اس کے گھر پر چھاپہ مارا اور کئی گھنٹے تلاشی لینے کے ان کے گھر بہت سارے سامان اٹھا کر لے گئے ـ
بتایا جاتا ہے کہ قابض ایرانج فورسز بغیر کسی وضاحت یا عدالتی حکم کے گھر میں داخل ہوئیں اور گھر کا معائنہ کرنے کے بعد دانیال کے گھر والوں کی سیف، بیگ اور موبائل فون اپنے ساتھ لے گئے۔
واضح رہے کہ دانیال منی چینجر کا کام کرتا ہے اور کویت میں رہائش پذیر ہے، جو حال ہی میں اپنے اہل خانہ سے ملنے بلوچستان آیا تھا اور اس کے لواحقین کی جانب سے بار بار فالو اپ کے بعد بھی سراوان شہر کے سیکیورٹی اور عدالتی اداروں میں سے کسی نے جواب نہیں دیا۔ جس سے اس کے خاندان کے لیے تشویش پیدا ہو گئی ہے۔
رپورٹ کی تیاری کے وقت تک اس شہری کے الزام اور فورسز نے اس کے گھر پر چھاپہ مارنے کی وجہ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔