دزاپ (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق قابض ایرانی حکومت نے مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی پر بدعنوانی اور بلوچستان کے سیلاب زدگان کے لیے جمع کی گئی امداد میں غبن کا الزام لگایا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قابض ایرانی حکومت نے بلوچ عالم دین مولوی عبدالحمید پر بلوچستان میں سیلاب زدگان کے لیے جمع کی گئی امداد اور فنڈ میں کرپشن کرنے کا الزام لگایا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ایرانی حکومت اور علی خامنہ ای کی شخصیت اور کردار پر تنقید کرنے پر مولوی عبدالحمید پر ایک بار ایران نے کرپشن کا الزام لگایا ہے ۔ مزید رپورٹ کے ایرانی میڈیا
وقتاً فوقتاً ممتاز بلوچ عالم دین پر بغیر ثبوت کے مختلف الزامات لگاتا رہا ہے لیکن آج تک کسی بھی الزام کو ثابت نہیں کر سکا ۔
ایران کے ملاؤں سے وابستہ “ہمیان ولایت” نیوز سائٹ نے “مشرق” کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ تہران میں ریلوے سپورٹس کلب کی جانب سے منعقدہ ایک پھولوں کے میلے کے دوران ڈونر کے خیراتی اکاؤنٹ میں چندہ جمع کیا گیا ہے ۔ جو کہ مولوی عبدالحمید کے زیر انتظام جمع کرایا گیا انہی پیسوں کا مولوی پر الزام لگایا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ مولوی عبدالحمید اور دزاپ مکی مسجد کے مذہبی مرکز پر ایرانی حکام اور میڈیا کی وسیع پیمانے پر حملوں اور الزامات کے باوجود اس ممتاز بلوچ عالم دین کی مقبولیت میں کبھی کمی نہیں آئی ہے بلوچوں کے علاوہ اس ممتاز بلوچ عالم دین کی عزت و احترام دیگر ایرانی قوموں بھی پائی جاتی ہے ، نوروز کے تعطیلات کے دوران ایران کے کئی شہروں سے عوام جوک در جوک اس عالم دین کی دیدار کے لیئے دزاپ کے مکی مسجد میں آتے رہے ۔