یزد(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق یزد میں گزشتہ تین ماہ قبل قابض ایرانی فورسز کے لاپتہ ہونے کے بعد افغانستان میں میں بدر کیا گیا برتھ سرٹیفکیٹ سے محروم ایک بلوچ نوجوان کی تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکے کہ وہ افغانستان میں کس حال میں ہیں ۔
قابض ایرانی فورسز آرمی نے انہیں گرفتار کرکے افغانستان بدر کر دیا جہاں ان کی حالت بارے کسی کو کوئی اطلاع نہیں اور وہ پیدائشی سرٹیفکیٹ سے بھی قصداً محروم کیا گیا تھا ۔
اس نوجوان کی شناخت 17 سالہ محمد براہوہی ولد خدا داد ہے جو کہ زابل کے علاقے فتح آباد کے رہائشی ہیں ۔
محمد اکتوبر میں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے یزد گیا تھا۔ جہان اسے قابض ایرانی فورسز نے شناختی دستاویزات نہ ہونے پر گرفتار کرکے اسے افغانستان بھیج دیا ۔
اس واقعے کے تین ماہ گزرنے کے باوجود محمد کی حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔