شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںقابض ایران کے ہاتھوں کرد کارکنوں کی گرفتاری جاری ،گیلان سے ایک...

قابض ایران کے ہاتھوں کرد کارکنوں کی گرفتاری جاری ،گیلان سے ایک میڈیا کارکن مہتا صدری کو گرفتا کر لیا گیا۔

گیلان (ہمگام نیوز ) گیلان سے تعلق رکھنے والے ایک میڈیا کارکن مہتا صدری کو دس روز قبل قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے گرفتار کر کے رشت کی لاکان جیل میں منتقل کر دیا تھا اور ان کی حالت بارے ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انہیں ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد ایک کہانی شائع کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

 انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاؤ کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق جمعہ 31 مئی 2024 کو رشت کے ایک میڈیا کارکن اور گیلان صدر نیوز سائٹ کے منیجر مہتا صدری کو انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے گرفتار کر لیا ہے ۔ جو کہ صوبہ گیلان اور اس شہر کی لاکان جیل میں منتقل کیا گیا ہے

 باخبر ذرائع کے مطابق اس شہری کی گرفتاری کا تعلق اس کے انسٹاگرام پیج پر ابراہیم کی موت سے متعلق ایک مضمون کی اشاعت سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز