تربت (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت میں قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں ملا عمر کے 2 بیٹے ہلاک۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاون میں قابض پاکستانی فوج نے ایک ویگو گاڑی پر فائرنگ کرکے ملا عمر کے دو بیٹوں کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کے مطابق قابض پاکستانی فوج نے علاقے کو اپنے محاصرے میں لیا ہوا ہے اور ملا عمر کے بیٹے کی لاشوں کو اپنے تحویل لے لیا ہے۔

کچھ ذرائع کے مطابق اس جھڑپ میں ملا عمر بھی ہلاک ہوا ہے جبکہ کچھ افراد کا کہنا ہے کہ وہ اس حملے میں بچھ نکلنے میں کامیاب ہوگیا ہے، تاہم ابھی تک ملا عمر کی لاش سامنے نہیں لائی گئی ہے اور نہ ہی اس خبر کی سرکاری طور پر تصدیق کی گئی ہے۔

واضح رہے ملا عمر ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں قابض ایرانی فوج و حکومت کے خلاف سرگرم تھا اور قابض پاکستانی فوج کا معاونت کار بھی تھا، جبکہ قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں ملا عمر کی ہلاکت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

 

اس واقع سے ظاہر ہورہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کے حالیہ دورے کے مطلوبہ نتائج سامنے آرہے ہیں اب مغربی بلوچستان میں مقیم بلوچ پناہ گزینوں کیلئے خطرات میں بھی اضافہ ہوگا اور ایران حکومت پاکستان کو خوش کرنے کیلئے جوابی اقدامات کریگا