قلات (ہمگام نیوز): اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے قلات کے مقام شیخڑی میں قائم قابض پاکستانی فورسز کے ایک کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب تقریباً دس بجے مسلح افراد نے قابض پاکستانی فوج پر جدید ہتھیاروں اور راکٹوں سے حملہ کیا، جو دو گھنٹے تک جاری رہا۔ راکٹوں اور بھاری فائرنگ کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ قابض پاکستانی فورسز پر اس نوعیت کے حملے اکثر بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے کیے جاتے رہے ہیں، تاہم اس تازہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بلوچ آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے