جمعه, سپتمبر 27, 2024
Homeخبریںقلات میں طوفانی بارش، نیچارہ میں متعدد گھر و کچی دیواریں منہدم،...

قلات میں طوفانی بارش، نیچارہ میں متعدد گھر و کچی دیواریں منہدم، مویشی ریلوں میں بہہ گئے

قلات (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق قلات کی یونین کونسل نیچارہ میں طوفانی بارش و سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، متعدد گھر و کچی دیواریں گرگئیں، مال مویشی بھی سیلابی پانی میں بہنے کی اطلاعات۔

مواصلاتی نظام درہم برہم، سڑکیں بند ہونے سے نیچارہ و ملحقہ علاقوں کا قلات سمیت دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ مکمل منقطع ہوگیا، صوبائی حکومت و ضلعی انتظامیہ سے بروقت راستے کی بحالی و نقصانات کا جائزہ لینے اور متاثرہ علاقے کے دورہ کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق چیئرمین یونین کونسل نیچارہ سردار زادہ میر منیر احمد نیچاری نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جمعرات کے روز نیچارہ شہر و گردونواع میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش ہوئی جوکہ کئی گھنٹے تک جاری رہا شدید بارش کے بعد درّک ندی و دیگر سیلابی ریلوں سے کلی درک و نیچارہ شہر میں تباہی ہوئی مکانات و دیواریں گر گئیں جبکہ لوگوں کے مال مویشی بھی پانی میں بہہ گئے ـ

 دوسری جانب سیلابی ریلوں سے جرگی نیچارہ کراس و دیگر رابطہ سڑکیں بہہ گئیں اور قلات سے نیچارہ کا زمینی رابطہ بند ہوگیا ہے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے صوبائی حکومت صوبائی وزیر پی ڈی ایم اے میر ضیا اللہ لانگو ڈی جی پی ڈی ایم اے کمشنر قلات ڈی سی قلات منیر احمد درانی و دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ نیچارہ کا زمینی رابطہ فوری بحال و ہنگامی بنیادوں پر دورہ کرکے نقصانات کا جائزہ اور متاثرین کی داد رسی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز