شال(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے قلات میں دو مختلف حملوں میں ایک تعمیراتی کمپنی اور پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ایک جاسوس کو نشانہ بنایا ـ

19 مئی کے روز سرمچاروں نے قلات کے علاقے ہربوئی میں امیری کے مقام پر سڑک کی تعمیر میں مصروف کمپنی پر حملہ کیا، حملے میں مذکورہ کمپنی کے مشینری اور گاڑیوں کو نظر آتش کردیا۔ یہ سڑک پاکستانی فوج کی جارحانہ آپریشنز کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے تعمیر کی جارہی تھی ـ

17 مئی کو رات کے وقت بی ایل اے کے سرمچاروں نے قلات میں ایف سی کیمپ کے قریب واقع ہربوئی ہوٹل میں فائرنگ کرکے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ایک ایجنٹ کو زخمی کردیا۔ مذکورہ ایجنٹ پنجاب کا رہائشی ہے جوکہ عرصہ دراز سے جعلی شناخت کے ساتھ علاقے میں خفیہ اداروں کیلئے جاسوسی کررہا تھا ـ

ان دونوں حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے ـ