کوئٹہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بلوچ لاپتہ افراد کے لانگ مارچ پر پولیس کریک ڈاؤن، خواتین و بچوں پر تشدد و گرفتاریوں کیخلاف بلوچستان بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، تیسرے روز بھی کوئٹہ، خضدار، تربت، مند، حب، ڈیرہ مراد جمالی سیمت بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن اور اہم شاہراؤں کو بند کر دیا گیا ہے۔ خضدار میں مظاہرین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بلاک کر دیا ہے۔ شہر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال و چمروک پر احتجاجی مظاہرہ جاری ہے،تربت میں اسلام آباد میں لاپتہ افراد پر تشدد و گرفتاریوں کیخلاف آج احتجاجی ریلی نکالی گئی، حب بائی پاس کے مقام پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر دھرنا جاری، مظاہرین نے شاہراہ پر رکاوٹیں ڈال کر دھرنا دئیے بیٹھے ہیں۔ کراچی کوئٹہ شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہے ۔ سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لائین لگی ہوئی ہیں۔