خضدار (ہمگام نیوز) خضدار کے رہائشی محمد ولد محمود اور عاصم ولد محمد اعظم جن کی عمریں 16 اور 17 سال کے قریب ہیں، اور وہ آپس میں کزن ہے۔ انکے لواحقین نے کہا ہے کہ انہیں رواں سال 16 جون 2023 کو کراچی سے رینجرز اور پولیس نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کیا تھا۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ لاپتہ بچوں کے بارے میں تاحال پولیس اور رینجرز حکام ان کے خاندان کو کوئی معلومات فراہم نہیں کررہے بلکہ ان کی گرفتاری سے بھی انکاری ہے۔
ان کے لواحقین نے کہا ہے کہ 16 جون 2023 کو کام کے سلسلے میں گھر سے نکلے تھے بعد میں گھر والوں نے کافی انتظار کی اور کوشش کی بات کرنے کے لئے لیکن ا±ن کے نمبر بند جارہے تھے۔
لواحقین کے مطابق مختلف پولیس اسٹیشنوں سے بھی ہم نے رابطہ کیا لیکن ہمیں کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا گیا۔ لواحقین نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محمد اور عاصم کی بازیابی کے لئے کردار ادا کریں اور ہمیں اس اذیت سے نجات دلائیں۔