لندن (ہمگام نیوز) بلوچستان اور الحواز پر ایرانی ناجائز قبضہ کے خلاف فری بلوچستان موؤمنٹ (UK) برانچ نے لندن میں دی کوآرڈینیشن کمیٹی فار الحواز کے لانگ مارچ و احتجاج میں شرکت کی.
آج 22 اپریل بروز ہفتہ فری بلوچستان موؤمنٹ (UK) برانچ نے دی کوآرڈینیشن کمیٹی فار احواز کی ایران کے خلاف لانگ مارچ و احتجاج میں شرکت کی ہے۔
احتجاج میں دونوں اقوام نے بلوچستان اور الحواز پر ایران کی ناجائز قبضے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی. مقررین نے پبلک سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ایران دہائیوں سے بلوچستان، سلحواز، کردستان اور ساوتھ آزربائیجان پر قابض ہے اور ان اقوام کو انکی آزادی کی حق سے دستبردار کرنے کے لیئے انکی نسل کشی کر رہا ہے۔
لانگ مارچ ٹرفالگر اسقوائر سے شروع ہوکر ٹن ڈاوننگ اسٹریٹ پر اختتام پزیر ہوا۔