لورالائی(ہمگام نیوز)آمدہ اطلاع کے مطابق لورالائی میں لڑائی جھگڑے کے دوران دو برادان میں فائرنگ کا تبادلہ، گولی لگنے سے تیسرا بھائی جاں بحق ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ میختر کے علاقے سہنڑ پل غاڑہ میں دو بھائیوں مدو سلارزئی اور خانے سلارزئی کے درمیان پیش آیا جس کے نتیجے میں تیسرا بھائی خامدین سلارزئی جاں بحق ہو گیا۔