ذرائع کے مطابق مسلح افراد جدید ہتھیاروں سے لیس تھے۔ انہوں نے موقع پر موجود مزدوروں کو تنبیہ جاری کرنے کے بعد رہا کر دیا، جبکہ تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والی ڈمپر، لوڈر اور دیگر مشینری کو نذرِ آتش کر دیا ، جس کے باعث تمام مشینری ناکارہ ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے تقریباً دو گھنٹے تک کمان رود پل کے قریب ناکہ بندی بھی کی،
ماضی میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، تاہم اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی















