کوئٹہ( ہمگام نیوز ) بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے عدالت میں ماحل بلوچ کو پیش کی گئی. پیشی کے دوران ماحل بلوچ بے ہوش ہوگئی.
زرائع کے مطابق ماحل بلوچ شدید تشدد سے انتہائی کمزور ہونے کی وجہ سے بے ہوش ہوگئی۔ اس حوالے سے لواحقین کا کہنا تھا کہ جب ان کو کمرہ عدالت لایا گیا تو وہ جج کے سامنے بے ہوش ہوکر گر گئی.
انہوں نے کہا اگر ماحل بلوچ پر مزید تشدد کیا گیا تو ہم احتجاج کا دائرہ کو وسعت دیں گے.
خیال ریے کوئٹہ میں ماہل بلوچ کی جبری گمشدگی خلاف ریڈ زون میں دھرنا تاحال جاری ہے جبکہ بی این ایم کی جانب سے ماحل بلوچ کی جبری کشیدگی کے خلاف یورپی ریاست نیدرلینڈز میں احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا گیا ہے.