Homeخبریںمستونگ ؛ قابض فورسز کا ایک گھر حملہ، نوجوان کو جبراً اغوا...

مستونگ ؛ قابض فورسز کا ایک گھر حملہ، نوجوان کو جبراً اغوا کرکے لے گئے

 

 

مستونگ( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر مستونگ کے علاقت کردگاپ میں 28 جون کی رات کو قابض پاکستانی فوتسز نے عبدالمطلب نامی ایک شخص کے گھر پر حملہ کرکے چھاپہ مارا چادر و چار دیواری کی پامالی کے ساتھ ایک بلوچ جوان کو جبراً اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے تاہم ابھی تک مغوی نوجوان کی شناخت نام کے ساتھ نہیں ہوئی ہے ـ

واضح رہے کہ گزشتہ سال 24 دسمبر کو قابض پاکستانی فورسز نے کردگاپ میں اسی شخص عبدالمطلب کے گھر پر حملہ کرکے چھاپہ مارا تھا اور عبدالمطب کے دو بھائیوں کو جبری گمشدگی کا شکار بنایا تھا لیکن بعد دونوں بھائی بازیاب ہوگئے تھے ـ تاہم گزشتہ روز جبری گمشدگی کے شکار نوجوان تاحال لاپتہ ہیں ـ

Exit mobile version