دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںمستونگ آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق دو زخمی

مستونگ آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق دو زخمی

مستونگ (ہمگام نیوز) مستونگ کے نواحی علاقہ لکپاس میں 4 افراد پر آسمانی بجلی گرگئی جن میں سے 2 افراد جان بحق اور دو زخمی ہوئے

آسمانی بجلی گرنے سے چاروں افراد بُری طرح جُھلس گئے ہیں جبکہ زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد موٹر سائیکل پر کوئٹہ سے مستونگ آرہے تھے۔

کہ لکپاس کے قریب ان پر آسمانی بجلی آن گری جس کے نیتجے میں احسان الحق اور ریاض جانبحق ہوگئے جبکہ محمد اشرف اور غلام فاروق زخمی ہوگئے ہیں جھنیں مزید طبی امداد کے لیئے کوئٹہ روانہ کیا گیا ۔

مستونگ شہر و گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اب تک جاری ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز