Homeخبریںمستونگ: سیندک پروجیکٹ جانے والے آئل ٹینکرنظر آتش، ڈرائیور اغواء

مستونگ: سیندک پروجیکٹ جانے والے آئل ٹینکرنظر آتش، ڈرائیور اغواء

کوئٹہ:(ہمگام نیوز) مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے پانچ آئل ٹینکروں کو نذر آتش کرنے کے بعد چار ڈرائیوروں کو اغواء کر لیا۔ لیویز ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز مسلح افراد نے مستونگ کے علاقے کردی گپ میں آئل ٹینکروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ٹینکر کراچی سے ضلع چاغی میں واقع سینڈک پراجیکٹ کیلئے تیل لے جا رہے تھے۔ فائرنگ سے ٹینکروں میں آگ لگ گئی، جس کے بعد ملزمان چار ڈرائیوروں کو اغواء کر کے فرار ہو گئے۔ مستونگ شہر سے آگ بجھانے والے عملے کو جائے وقوعہ کی جانب بھیج دیا گیا۔ لیویز اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔ ابھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔تاہم، لیویز ذرائع نے بلوچ علیحدگی پسندوں پر شک ظاہر کیا ہے۔

Exit mobile version