مستونگ (ہمگام نیوز) پولیس کے مطابق چوتو کے مقام پر سڑک کنارے دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنماء و سابق وزیرِ صحت حافظ حمد اللہ، اسکا محافظ سمیت 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے مرکزی رہنماء حافظ حمد اللہ اپنی پارٹی کے کسی جلسے میں خطاب کیلئے منگچر کی جانب جارہا تھا۔

لیویز کے مطابق پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ ہو چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسکی گاڈی کو نشانا بنایا گیا تاہم دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے دیگر ٹیمیں شواہد اکھٹے کررہی ہیں۔

زخمیوں کو غوث بخش ہسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا ہے۔