مشہد ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق جمعرات 10 اگست کو صبح کے وقت مشہد کی وکیل آباد جیل میں دو بلوچ قیدیوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کرکے انہیں پھانسی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آج ایرانی شہر مشہد کی وکیل آباد جیل میں قید دو بلوچ قیدی 45 سالہ حمید براہوہی بریچی ولد عبدالعزیز ساکن ھیرمند گاؤں مارگان اور 44 سالہ احمد ناروہی ولد محمد ساکن زھک کو ان کی اہلخانہ سے آخری ملاقات کرائے بغیر پھانسی دی گئی۔

 رپورٹ کے مطابق حمید اور احمد کو 2020 میں مشہد میں منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس شہر کی عدالت نے انہیں موت کی سزا سنائی تھی۔