مشہد(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے کے مطابق بروز پیر کی صبح مشہد جیل حکام نے دو بلوچ قیدیوں سزائے موت پر عملدرآمد کرکے انہیں کو پھانسی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق مشہد کی وکیل آباد جیل میں پیر کی صبح کو دو قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔

 ان دو بلوچ قیدیوں کی شناخت 30 سالہ مصطفی خوش شانہ ریگی ولد رحیم ساکن مشہد اور 27 سالہ سعید براہوئی ماککی ولد لال محمد کے ساکن زاہدان کے ناموں سے ہوئی ۔

  رپورٹ کے مطابق مصطفیٰ کو 2019 میں اور سعید کو 2021 میں مشہد میں منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔