تل ابیب ( ہمگام نیوز مانیٹرنگ ڈیسک) رپورٹ کے مطابق، رات کے وقت مصر کی جانب سے ٹرکوں اور بھاری مشینری پر مشتمل ایک قافلہ غزہ کی پٹی میں داخل ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس قافلے کا مقصد غزہ کے مختلف ملبے اور تباہ شدہ مقامات پر کھدائی کرکے ممکنہ طور پر ہلاک شدہ اسرائیلی یرغمالیوں کے جسمانی آثار یا باقیات تلاش کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، قافلے میں شامل گاڑیاں خاص طور پر ملبہ ہٹانے اور کھدائی کے کاموں کے لیے لی گئی تھیں تاکہ جنگ یا حملوں کے دوران لقمہئ اجل بننے والے افراد کی شناخت یا باقیات کی تلاش میں مدد مل سکے۔