زاہدان (ہمگام نیوز ) بروز اتوار کو بلوچستان کے معروف تجزیہ نگار اور مبصرین میں سے ایک “پیر محمد ملازہی” تہران کے طاس اسپتال میں کچھ عرصہ علالت اور اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔
پیر محمد جنہیں قلم اور فکر کا “پیر” کہا جاتا ہے، میڈیا اور حال ہی میں سائبر اسپیس میں بلوچ عوام کی سب سے موثر اور قریبی آوازوں میں سے ایک تھے اور انہوں نے بلوچ عوام کے دکھ درد کے بارے میں بھی لکھا۔ جو کہ ان کے ہر مسائل پر لکھتا تھا ۔
انہوں نے انتھک محنت سے قلم طرازی کی اور اپنے قلم اور تیز دماغ سے پڑھے لکھے طبقہ کو کو طاقت اور بلوچوں کے دکھی لوگوں کو امید بخشی۔ ایران کے اندر سے اور اپنے طریقے سے وہ حالات اور حکمرانی کے نظام کو تنقیدی نظر سے دیکھنے سے کبھی باز نہیں آئے اور یہاں تک کہ چند روز قبل جب وہ کینسر کے سانحے سے آگاہ تھے، تب بھی بلوچستان کے ناگفتہ بہ حالات کے بارے میں لکھتے اور متنبہ کرتے رہے۔