یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںمغربی مقبوضہ بلوچستان میں گردوغبار کے طوفان کی وجہ سے 70 سے...

مغربی مقبوضہ بلوچستان میں گردوغبار کے طوفان کی وجہ سے 70 سے زائد فراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 15 مئی کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے کرائسز مینجمنٹ آفس کے ڈائریکٹر جنرل شھرکی نے کہا ہے کہ “کل سے لے کر اب تک بلوچستان میں طوفان اور گرد و غبار کی وجہ سے 70 سے زائد افراد کو ہسپتال منتقل کیا ہے۔”

شھرکی نے بیان کیا کہ : شمالی بلوچستان کے پانچ شہروں نصر آباد، زھک، ہامون، دوست محمد اور نیمروز سمیت شمالی بلوچستان میں گردو غبار کے طوفان اور گردو غبار کے پھیلنے سے کل سے اب تک علاقے کے 24 افراد کو بیماریوں کی وجہ سے ہسپتالوں اور طبی مراکز میں منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ان لوگوں کا بنیادی مسئلہ سانس کی خرابی ہے اور ان کا علاج بنیادی طور پر بیرونی مریضوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، انہوں نے مزید کہا: “اس وقت ان شہروں کے ہسپتالوں میں 4 افراد گردو غبار کے طوفان سے پیدا ہونے والے سانس کے اثرات کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہیں۔ ”

واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شمالی شہریوں میں اس وقت گردوغبار کے ایک نہ تھمنے والا طوفان برپا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں سانس لینے کی دشواری کا سامنا ہے جس سے کئی افراد بیماریوں کے سبب ہسپالوں میں زیر علاج ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز