کوئٹہ (ھمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات میں 1 شخص جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے۔

اوتھل سونمیانی (وندر) کے ساحلی علاقے ڈام بندر کے ساحل پر لوڈر ٹرک نے ایک نوجوان سید عبدالطیف شاہ ساکن گلشیری کو کچل دیا۔جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

کوئٹہ سے گوادر جانے والی مسافر کوچ کو ہوشاپ کے مقام پر حادثہ پیش آیا ہے جس سے 12 مسافر زخمی ہوگئے۔

بتایا جارہاہے کہ مزکورہ کوچ میں سوار افراد بی این پی عوامی کے ممبر تھے جو بی این پی عوامی کی منعقدہ کوئٹہ سیشن میں شمولیت کے بعد کوئٹہ سے گوادر جارہے تھے کہ مسافر کوچ کو کیچ کے علاقے ہوشاپ کے مقام پر حادثہ پیش آیا، زخمیوں میں زاہد کریم ولد کریم بخش سکنہ گوادر، نعیم ولد دادمحمد سکنہ پسنی، راشد ولد ناصر سکنہ پسنی، شبیر احمد ولد غلام نبی سکنہ گوادر، مسلم ولد اسحاق سکنہ گوادر، ماجد ولد قفیر سکنہ پسنی، شبیر ولد ملوک سکنہ پسنی، معراج ولد حسین سکنہ پسنی، حارث ولد عارف سکنہ پسنی، یحیٰ ولد غلام نبی سکنہ گوادر، شمیم ولد غفور سکنہ پسنی، ابوبکر ولد جان محمد سکنہ گوادر شامل ہیں۔

قلات گرانی کے قریب گذشتہ روز شاہراہ پر مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ہوا۔ حادثے میں وین میں سوار آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔