لندن (ہمگام نیوز) ممتاز بلوچ قومی رہنما اور فری بلوچستان مومنٹ کے صدر حیربیارمری بلوچ نے فاشسٹ پاکستان کی دہشت گر پنجابی فوج کو سوشل میڈیا ایکس پر مخاطب کرتے ہوئے کہ لکھا ہے کہ “بزدل پنجابی آرمی نے آج ہمارے عورتوں، بہنوں بیٹیوں کو اغواء کیا اور ہمارے بلوچ بھائیوں کو شہید کیا ہے،
انہوں اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ انہیں (پنجابیوں) کو یہ بات نہیں بھولنا چاہیے کہ انکی بھی ماں، بہن اور بیٹیاں ہیں!
بلوچ قومی رہنما نے کہا کہ یاد رکھیے کہ تم کم ہمت اور بزدل لوگ براہ راست فائرنگ کرکے ہمارے لوگوں کا قتل عام کر رہے ہو۔
یاد رہے آج مستونگ کے مقام پر گوادر جانے والے بلوچ قافلے پر پاکستان کے قابض پنجابی آرمی نے کئی لوگوں کو اغوا کیا جسمیں مرد خواتین شامل تھیں اور قافلے میں شامل لوگوں پر براہ راست فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں تین بلوچ فرزند شھید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں اور کئی زخمیوں کی حالت نازک بھی بتائی جار رہی ہے۔