دزاپ(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران مقبوضہ بلوچستان میں قابض ایرانی جنگی جہازوں ، ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کا فضائی گشت مسلسل جاری ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بھیجی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اس وقت ایک فوجی ہیلی کاپٹر راسک شہر میں واقع شیکرجنگل پہاڑوں کے آسمان سے کم اونچائی پر پرواز کر رہا ہے ، اس کے علاوہ یہ پرواز زاہدان سمیت چابہار، سرباز ، سراوان اور دیگر کئی علاقوں میں جاری ہے ۔
واضح رہے کہ جیش العدل کے قابض ایرانی فورسز پر مسلسل حملوں کے بعد ایرانی دہشت گرد آرمی نے ” شہدائے سیکورٹی” کے نام پر بلوچستان میں ایک غیر اعلانیہ فوجی جارحیت شروع کر رکھا ہے ۔