چهارشنبه, اکتوبر 16, 2024
Homeبلوچیملا عمر سے اسامہ بن لادن کی حوالگی کی درخواست کی تھی....

ملا عمر سے اسامہ بن لادن کی حوالگی کی درخواست کی تھی. سعودی شہزادہ

ریاض (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس کے سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملا عمر سے اسامہ بن لادن کی حوالگی کی درخواست کہ تھی۔

تفصیلات کے مطابق یہ بات سابق سعودی انٹیلی جنس کے سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے سعودی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی ہے.

انہوں نے بتایا کہ ملا عمر نے اسامہ بن لادن کو سعودی عرب کے حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا اسامہ بن لادن ہمارے حوالے کردیئے جاتے تو نائن الیون نہ ہوتا.

شہزادہ ترکی الفیصل نے بتایاکہ اس وقت کے افغان صدر حامد کرزئی نے شاہ عبداللہ سے طالبان اور افغان حکومت میں ثالثی کو کرانے کو کہا تھا انہوں نے بتایا کہ شاہ عبداللہ نے طالبان کے القاعدہ سے تعلقات منقطع کرنے تک ثالثی سے انکار کیا تھا.

ترکی الفیصل کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان میں کس کی حکومت ہوگی کس کی نہیں اس حوالے سے صورت حال پیچیدہ ہےجلد افغانستان کے حوالے سے کتاب شائع کروں گا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز