مند: قابض پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر راکٹ کے کئی گولے داغے گئے
مند (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مند میں قابض پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی طرف سے راکٹ کے کئی گولے داغے گئے۔
تفصیلات کے مطابق مند کے علاقے ڈلسر میں قائم قابض پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی طرف سے راکٹ کے تین گولے فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں قابض فوج کے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوی ہے۔
واضح رہے مقبوضہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں قابض فوج پر بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے حملے ہوتے رہتے ہیں تاہم ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔