کیچ (ھمگام نیوز) مند میں پاکستان آرمی نے آپریشن کرکے لوگوں پر تشدد کے بعد تین نوجوانوں کو اغواء کرلیا تاہم ایک اگلے روز گھر پہنچ گیا جب کہ دیگر دو تاحال لاپتہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رواں مہینے کی آٹھ تاریخ کو مند کے علاقے گیاب میں مقامی آبادی پر پاکستانی فوسز نے سرچ آپریشن کے نام پر بربریت کا آغاز کیا۔

پاکستانی فورسز نے گھر گھر تلاشی لیکر خواتین و بچوں پر تشدد کیا اور تین بلوچ نوجوان علی ولد حاجی موسٰی، امام بخش ولد مقبول اور ارسلان ولد فضل کو اغواء کرکے کیمپ منتقل کردیا۔

اگلے روز ارسلان ولد فضل کو رہا کردیا گیا تاہم آج بارہ روز گزرنے کے باوجود دیگر دو نوجوان تاحال لاپتہ ہیں۔