شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںمنوجان سے لاپتہ ہونے والی بلوچ خاتون کی لاش برآمد

منوجان سے لاپتہ ہونے والی بلوچ خاتون کی لاش برآمد

منوجان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی زیر قبضہ بلوچستان کے شہر منوجان سے لاپتہ ہونے والی بلوچ خاتون کی لاش برامد ہوئی ہے ـ

تفصیلات کے مطابق 18 مئی کو بلوچستان کے شہر منوجان کے گاؤں حسین آباد میں ایک 40 سالہ بلوچ خاتون کی لاش لاپتہ ہونے کے چند روز بعد ایک کنویں سے ملی ہے ـ تاہم خبر موصول ہونے تک اس بلوچ خاتون کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 واضح رہے کہ اس بلوچ خاتون کی چند روز تک گمشدگی کے بعد اس کی لاش حسین آباد گاؤں کے ایک کنویں سے برآمد ہوئی اور اسے منوجان اسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کرنے کے بعد جیروفت فرانزک میڈیسن سینٹر میں منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز