پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںمنوجان میں ایک ہی خاندان کے چار افراد قابض ایرانی فورسز کے...

منوجان میں ایک ہی خاندان کے چار افراد قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں شہید

منوجان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز اتوار دن 11 بجے کے قریب چار بلوچ شہری جو ایک ہی خاندان کے افراد تھے کو منوجان شہر کے آس پاس کے پہاڑی علاقے میں قابض ایرانی فورسز فائرنگ کرکے شہید کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر منوجان کے پہاڑی علاقے میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے چار افراد شہید ہوگئے۔ شہید ہونے ایک ہی خاندان 4 افراد میں سے ایک شخص کی شناخت داد علی غلامی کے نام سے ہوئی ہے۔

 رپورٹ کی تیاری کے وقت تک باقی تین شہدا کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے، جو داد علی کے بچے اور دو بھانجیاں ہیں۔

 واضح رہے کہ آج دن گیارہ بجے کے قریب داد علی کو فورسز کے اہلکاروں نے منوجان کے آس پاس کے پہاڑوں میں گھات لگا کر حملہ کیا اور ان کے خاندان کے تین افراد جو کہ ان کا بیٹا اور دو بھانجیاں تھیں، شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز