قلات (ہمگام نیوز): اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے قلات، منگچر بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے قابض پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے 24 تاریخ کو صبح 10 بجے کے قریب منگچر بازار اور گردونواح میں مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے قابض پاکستانی فورسز پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں قابض پاکستانی فورسز کے چار اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں شہر کے دور دراز علاقوں تک سنائی دیں جبکہ منگچر بازار مکمل طور پر بند رہا۔

یاد رہے کہ قابض پاکستانی فورسز پر اس نوعیت کے حملے بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے کیے جاتے رہے ہیں، تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔