مشہد(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق بلوچ عالم دین مولوی فضل الرحمان کوہی کو مشہد کے ایرانی علمائے کی خصوصی عدالت نے صوبہ چہارمحل اور بختیاری میں واقع شہرکرد میں پانچ سال جلاوطنی کی سزا سنانے کے بعد انہیں 20 دن کے اندر اپیل کا موقع دیا گیا تاکہ وہ 30 دنوں تک اپیل کرکے اپنی صفائی پیش کرے ۔
22 اکتوبر 2023 کو مولوی کوہی کو زاہدان شہر کے باہری چوکی پر سیکورٹی فورسز نے مولوی عبدالحمید سے ملاقات کے بعد گرفتار کر لیا اور مشہد کی وکیل آباد جیل میں منتقل کردیا گیا۔
مولوی کوہی کی گرفتاری کے بعد، مشہد کے اسپیشل پراسیکیوٹر کے دفتر نے ان کی گرفتاری کی خبر شائع کرنے کے بعد کہا کہ ان کی گرفتاری کی وجہ” اصولوں کی خلاف ورزی کرنا اور مخالف دھاروں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ” ہے ۔
مولوی کوہی کے دفتر کی طرف سے پراسیکیوٹر آفس کے ان دعوؤں کی سختی سے تردید کی گئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مولوی کوہی کو مشہد کی روحانی اور مذہبی عدالت میں منتقل کیا گیا تھا اور اسے صوبہ چہارمحل بختیاری کے کرد شہر میں پانچ سال کی جلاوطنی کی سزا سنائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ یہ ممتاز بلوچ عالم اس وقت مشہد کی وکیل آباد جیل کے سیاسی سیل میں قید ہیں۔
واضح رہے کہ مولوی کوہی کو 2018 میں مشہد علما کی عدالت میں طلب کیے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا اور کئی سال قید کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد تیسری اکتوبر 2023 کو ایک ٹیلی فون کال میں انہیں مشروط رہائی کی اطلاع دی گئی تھی۔