چهارشنبه, اکتوبر 30, 2024
Homeخبریںمہگس، قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص گرفتار

مہگس، قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص گرفتار

مہگس(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بروز منگل کو مہگس شہر کے وسط میں پولیس نے موٹر سائیکل سوار ایک بلوچ شہری کو بغیر الزامات کی وضاحت اور عدالتی حکم پیش کیے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے۔

گرفتار اس بلوچ شہری کی شناخت “امید دہانی” ولد حسین ہے جو کہ مہگس کے گاؤں کہمگار کا رہائشی ہے ۔

ذرائع کے مطابق چند گھنٹے قبل مہگس شہر کے مرکز کی ایک گلی میں پولیس فورس نے ایک موٹر سائیکل کو روکا اور اس کے سوار کو تشدد کرنے اسے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، جبکہ اس کی موٹر سائیکل بھی اپنے ساتھ لے کر گئے ۔

 رپورٹ کی تیاری کے وقت تک اس شہری پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز