میرجاوہ ، قابض ایرانی آرمی کی بارودی سرنگ سے ٹکرا کر دو نوجوان بلوچ سوختبر شدید زخمی

981

میرجاوہ(ہمگام نیوز ) بروز پیر کو میرجاوہ شہر کے روتک علاقے میں قابض ایرانی آرمی پاسداران انقلاب کی بچھائی گئی بارودی سرنگ کے پھٹنے سے دو نوجوان بلوچ سوختبر شدید زخمی ہو گئے جنہیں بعد میں قابض ایرانی بارڈر فورسز نے پکڑ کر شدید زدو کوب کرکے ان کی ایندھن بردار گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا ۔

 ان دو زخمی بلوچ سوختبروں کی شناخت 17 سالہ شہرام شاہنوازی ولد بہنام اور 16 سالہ علی شاہنوازی ولد دین محمد کے طور پر ہوئی ہے، دونوں کا تعلق سراوان سے ہے ۔

  ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تقریباً 10:23 بجے کے وقت یہ دو نوجوان سوختبر کئی دیگر سوختبروں کے ساتھ ایندھن اپنی گاڑیوں میں لوڈ کرہے تھے کہ جعلی سرحد کے زیرو پوائنٹ پر کہ اچانک بارودی سرنگ پھٹ گئی جس سے علی اور شہرام شدید زخمی ہوگئے جبکہ اسی وقت قابض ایرانی بارڈر فورسز جائے وقوعہ پر پہنچے تو انہیں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور انکی گاڑیوں کو آگ لگا دی ۔

قابل ذکر ہے کہ قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلاب نے مقبوضہ بلوچستان اور کرمان کے کئی علاقوں میں سکیورٹی کے بہانے بارودی سرنگیں بچھائی جس ہر سال درجنوں خانہ بدوش ، راہگیر اور بلوچ سوختبر ٹکرا کر شہید یا زخمی ہو جاتے ہیں

۔