میرجاوہ (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز میرجاوہ کے شمالی علاقے لادیز میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جانبحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر میرجاوہ کے شمالی علاقے لادیز میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 75 سالہ عمر رسیدہ شخص درویش ارباب زہی ولد حسین جانبحق ہوگیا جو کہ لادیز کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ رات 9 بجے کے قریب یہ شخص شمالی علاقہ میں اپنی زرعی زمینوں پر گیا تو پیوجو پارس گاڑی میں سوار افراد نے اسے براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہیں دم توڑ گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس شہری اور دیگر قبائل کے افراد کے درمیان 15 سال قبل سے قبائلی تنازعات چل رہے ہیں۔