Homeخبریںمیرجاوہ میں دھماکے سے قابض ایرانی آرمی کے چار اہلکار زخمی

میرجاوہ میں دھماکے سے قابض ایرانی آرمی کے چار اہلکار زخمی

میرجاوہ (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز جمعہ قابض ایرانی آرمی اہلکاروں کی میرجاویہ سرحد کے 86 ویں میل میں دھماکہ خیز مواد کے جال میں پھنس جانے کے بعد سرحدی رجمنٹ کے چار گارڈز زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جمعہ کو میرجاوہ شہر میں قابض ایرانی آرمی کے 86 وین میل کے علاقے میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے چار گارڈز زخمی ہوگئے۔

رپورٹ موصول ہونے تک وقت ان اہلکاروں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ ان میں سے تین کی حالت سازگار ہے اور ایک شخص کو علاج کے لیے زاہدان منتقل کر دیا گیا ہے۔

جبکہ تاحال کسی تنظیم نے اس دھماکہ خیز کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Exit mobile version