Homeخبریںمیرے شوہر مجیب الرحمان کو پاکستانی فورسز نے لاپتہ کرکے اغوا کیا...

میرے شوہر مجیب الرحمان کو پاکستانی فورسز نے لاپتہ کرکے اغوا کیا ہے: ھاجرہ بلوچ

 

 

ھرنائی ( ہمگام نیوز) جبری طور پر اغوا شدہ مجیب الرحمان کی زوجہ ھاجرہ نے اپنی ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میرے شوہر مجیب الرحمان کو پاکستانی فورسز اور سی ٹی ڈی کے ساتھ 6 ماہ قبل جبری طور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جو تاحال لاپتہ ہے ـ

انہوں نے مزید کہا کہ میرے شوہر صبح کے دس بجے کے وقت کوئلے کے کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو کام پر لے جاتے ہوئے فورسز نے اغوا کر لیا ہے
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی فورسز نے علاقائی لوگوں کو ڈراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ نے مجیب الرحمان کے بارے میں کسی کو بتایا تو تمہیں بھی اغوا کیا جائے گا ـ

Exit mobile version