کیچ (ہمگام نیوز ) ہوشاپ کے رہائشی استاد ناصر نے کہا ہے کہ اُسکے 17 سالہ بیٹے رازق ولد ناصر کو 8 دسمبر کی رات کو ہوشاپ ضلع کیچ کے بھرے بازار میں فورسز کے اہلکاروں نے اُٹھایا تھا ہم غریب لوگ ہیں ہمارا کسی بھی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور میرے بیٹے کا بھی کسی بھی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ہم اس امید پر بیھٹے تھے کہ اُسے رہا کیا جائے گا لیکن اُسے ابھی تک رہا نہیں کیاگیا اور وہ 8دسمبر سے لاپتہ ہے۔
کمشنرمکران اور ڈپٹی کمشنر کیچ سے دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ میرے لاپتہ بیٹے کی بازیانی کے لیے کردار ادا کریں۔