رپورٹ: آرچن بلوچ   ریاض (ہمگام نیوز) پنٹاگون میں امریکی ڈفنس ڈپارٹمنٹ کے ایک اہم اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے پر بتایا کہ مشرق وسطیٰ کی فضاؤں میں امریکہ کی B-52 اسٹراٹیجک بمبار جہازوں کی پروازیں ایران کے دھمکی آمیز منصوبوں کے خلاف واضح پیغام ہیں۔ امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ انہیں حیرانی نہیں کہ ایران مڈل ایسٹ میں تخریب کاری کے غرض سے اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنائے! جبکہ جرمنی اور آئی لینڈ نے مشترکہ طور پر اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران میں انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں پر یو این کے انسانی حقوق کے کونسل اجلاس کو جلد طلب کرے۔ اب تازہ ترین رپورٹوں کے مطابق ایران میں انسانی حقوق کی سخت پامالیوں کو لیکر اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کی کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اجلاس جرمنی اور آئی لینڈ کی درخواست پر 21 نومبر سے 28 دسمبر کے درمیان کسی ایک دن منعقد ہوگی جو کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں ایران خلاف کے سخت فیصلے ہونے والے ہیں۔